ETV Bharat / state

ریل روکو مہم: بہار میں روکی گئی ٹرین، دہلی میں کئی میٹرو اسٹیشن بند

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 12:48 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی ریل روکو مہم شروع ہو چکی ہے، مختلف مقامات پر ٹرین کو روکا گیا ہے جبکہ دہلی میں کئی جگہوں پر میٹرو اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے

Rail roko andolan
Rail roko andolan

کسانوں کی ریل روکو تحریک کے دوران دارالحکومت دہلی میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ٹکری بارڈر، پنڈت شری رام شرما، بہادرگڑھ سٹی اور بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ میٹرو اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے لیا ہے۔ اس کے علاوہ نانگلوئی ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔

کسانوں کے ذریعہ ریل روکو تحریک کے اعلان کے بعد ریلوے نے ریلوے کی املاک اور مسافروں کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے ہیں۔ ریلوے نے ملک بھر کے اسٹیشنوں پر ریولے پولیس کی تعینات کرنے کے علاوہ کچھ حساس نکات سے قبل ٹرینوں کو روکنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس میں کل 9 ٹرینیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کی 'ریل روکنے' کی مہم آج

  • ریل روکو مہم کے لئے انتظامیہ کی تیاری
  • ہریانہ کے اہم راستے
  • ریلوے پھاٹک، ریلوے اسٹیشن پر پولیس فورس تعینات ہے
  • ریلوے پھاٹک پر گاؤں پیالہ، گاؤں جاجرو، گاؤں موجیسر، گاؤں میولہ مہاراج پور ، گاؤں لککڑ پور اور سرائے میں پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔
  • ریلوے اسٹیشن بلبھ گڑھ، ریلوے اسٹیشن نیو ٹاؤن، ریلوے اسٹیشن اولڈ، اور نیلم ریلوے فلائی اوور سمیت 10 مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
  • پولیس کی دو کمپنیاں ٹیر گیس اسکواڈ، واٹر کینن، اینٹی رائٹس وہیکل، ایمبولینس تعینات ہے
  • جھجھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس افسران کے ساتھ ڈیوٹی مجسٹریٹ کی تقرری کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.