ETV Bharat / state

KC Venugopal on RSS راہل گاندھی فاشسٹ طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے، کانگریس

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک بیان میں کہا کہ ’’راہل گاندھی بے خوفی کے ساتھ حکمرانوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کے غریبوں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور پسماندہ لوگوں کے مسائل سننے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس لیے آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں لیکن ملک کے عوام فاشسٹ قوتوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے۔

KC Venugopal on RSS
KC Venugopal on RSS
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 10:24 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی ملک کے لوگوں کی خوشی، امن، بہبود اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے بے خوف ہوکر لڑتے ہیں، اس لیے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں لیکن ملک کے عوام فاشسٹ قوتوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے۔

راہل گاندھی، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے سب سے مضبوط اور سب سے کھلے مخالف ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کی زبردست کامیابی کے بعد مسٹر گاندھی نے لوک سبھا میں تاریخی تقریر کی اور مودی اور اڈانی گروپ کے ناپاک تعلقات کو بے نقاب کیا۔ نتیجے کے طور پر بی جے پی نے انہیں پارلیمنٹ سے نااہل کرانے کے لیے اپنی گھناؤنی چالیں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’راہل گاندھی بے خوفی کے ساتھ حکمرانوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کے غریبوں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور پسماندہ لوگوں کے مسائل سننے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے باہر بھی عوام کی آواز ہیں۔ وہ ایک ایسے لیڈر ہیں جن پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔ اس لیے گاندھی انتقامی طور پر پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہلی پر ناراض ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Remark On RSS آر ایس ایس کے خلاف ٹویٹ کرنے پر دگ وجے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

وینوگوپال نے کہا کہ ’’ہم 140 کروڑ ہندوستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی امتیاز کے انصاف اور آزادی کے لیے لڑنے والی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوکر جمہوریت کے زوال کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے طور پر کانگریس کارکنان 12 جولائی بروز بدھ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہر ریاست کے دارالحکومت میں گاندھی مجسمہ کے پاس خاموش ستیہ گرہ کا اہتمام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ''مسٹر گاندھی کے خلاف بی جے پی-آر ایس ایس کی جو بھی سازشیں ہوں، کانگریس پارٹی سچ بولتی رہے گی اور ملک کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے لڑتی رہے گی۔ ہندوستان کے عوام ایسی فسطائی طاقتوں کو زیادہ دیر تک اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.