ETV Bharat / state

راہل اور پرینکا گاندھی کی آسام، کیرالا میں انتخابی مہم - ڈی ایس اے گراؤنڈ

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا آج سے آسام اور کیرالہ میں انتخابی مہم شروع کریں گے۔

Rahul, Priyanka to hit campaign trail from Tuesday
راہل اور پرینکا گاندھی کی آسام، کیرالا میں انتخابی مہم
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 7:30 AM IST

راہل گاندھی آسام میں پارٹی امیدواروں کے لیے میدان میں اتریں گے جہاں کانگریس ملٹی پارٹی الائنس کی سربراہی کررہی ہے اور واپسی پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ سنیچر کو ہوئی تھی جب کہ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جمعرات کو ہوگی۔

منگل کو ہونے والے پروگرام کے مطابق راہل سلچر کے تاراپور میں واقع انڈیا کلب گراؤنڈ میں خواتین سے بات چیت کریں گے، اس کے بعد ضلع دیما ہاسو کے ہافلانگ کے ڈی ایس اے گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وہ ضلع کربی اینگلونگ کے بوکاجان کے ہانجنگلوسو اسپورٹس ایسوسی ایشن گراؤنڈ کے ایک جلسہ میں بھی شریک ہوں گے۔

وہیں پرینکا گاندھی کیرالا میں 6 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے لیے پبلک میٹنگ اور روڈ شو کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.