ETV Bharat / state

راہل گاندھی کا رمیش پوکھریال کو مکتوب - مرکزی انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال کو ہاسٹل میں رہنے والے طلبا کی امداد کے لیے ایک خط لکھا ہے۔

راہل گاندھی کا رمیش پوکھریال کو مکتوب
راہل گاندھی کا رمیش پوکھریال کو مکتوب
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 10:31 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال کو لکھے گئے خط میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے وزیر سے تعلیمی اداروں کی رہائشی سہولیات میں رہنے والے طلبا کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں دریافت کیا ہے۔

انہوں نے وزارت انسانی وسائل سے درخواست کی کہ وہ رہائشی سہولیات والے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کریں تاکہ طلبا اور ان کے اہل خانہ کے مابین باقاعدہ مواصلات کو آسان بنایا جاسکے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال کو ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کی امداد کے لیے ایک خط لکھا ہے

دہلی میں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جمعہ کے روز مرکزی انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال کو ایک خط لکھ کر تعلیمی اداروں کی رہائشی سہولیات میں رہنے والے طلبا کے لیے مدد کی درخواست کی ہے، کیونکہ حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

اپنے خط میں راہل گاندھی نے لکھا کہ 'لاک ڈاؤن کی روشنی میں اسکولز اور ہائر ایجوکیشن کے اداروں کے ہاسٹل اور دیگر رہائشی سہولیات میں رہنے والے طلبا کی خاصی تعداد گھر نہیں جا سکی ہے'۔

وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل نے مزید کہا کہ 'مجھے والدین کی طرف سے متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ وہ رہائشی سہولیات میں اپنے بچوں کی رہائش کو یقینی بنائیں، فی الحال میرے پارلیمانی حلقے کے 20 طلبا 'جواہرو نوودے ودیالیہ' نینی تال سمیت مختلف لسانی علاقوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں'۔

راہل گاندھی نے جواہرو نوودے ودیالیہ کے پرنسپل سے طلبا کی خیر خواہی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے وزارت انسانی وسائل سے درخواست کی کہ وہ رہائشی سہولیات والے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کریں تاکہ طلباء اور ان کے اہل خانہ کے مابین باقاعدہ مواصلات کو آسان بناسکیں، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ وزارت بنیادی ضروریات کی بلا تعطل فراہمی اور خاص طور پر رہائشی سہولیات والے اسکز میں یقینی بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'احتیاطی تدابیر کے مناسب اقدامات اپنائے جائیں، اور اداروں کو لازمی طور پر طبی سہولیات سے مزین کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.