ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Enjoys Street Food at Delhi راہل گاندھی نے دہلی کے بازاروں میں لذیذ کھانوں کا لطف اٹھایا

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 7:21 AM IST

راہل گاندھی نے جامع مسجد علاقے میں واقع جواہر ریسٹورنٹ پر لوگوں کے درمیان بیٹھ کر رات کا کھانا کھایا۔ اس دوران انہوں نے مٹیا محل بازار کا مشہور 'محبت کا شربت' پیا۔ وہیں اس دوران لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی منگل کے روز دارالحکومت دہلی کے مٹیا محل بازار اور بنگالی مارکیٹ میں ذائقوں کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آئے۔ وہ دن کے وقت بنگالی مارکیٹ میں واقع ناتھوز میں گول گپے کھاتے ہوئے دکھائی دیے اور رات کے وقت جامع مسجد علاقے میں واقع جواہر ریسٹورنٹ پر لوگوں کے درمیان بیٹھ کر رات کا کھانا کھایا۔

18289515
بنگالی مارکیٹ میں واقع ناتھوز میں گول گپے کھاتے ہوئے نظر آئے راہل گاندھی

اس دوران راہل گاندھی مٹیا محل بازار کا مشہور 'محبت کا شربت' بھی پیا۔ اس سے قبل بھی راہل گاندھی جامع مسجد کے مٹیا محل بازار میں لذیذ پکوانوں کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھائی دیے، انہیں آخری مرتبہ جامع مسجد کے اسی بازار میں اسلم بٹر چکن ریسٹورنٹ پر دیکھا گیا تھا۔

لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی
لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی

واضح رہے کہ فصیل بند شہر کا مٹیا محل بازار اپنے ذائقے کے لیے ملک اور بیرون ملک میں کافی مشہور ہے۔ اس بازار میں دنیا بھر سے لوگ لذیذ ذائقے کی تلاش میں آتے ہیں اور یہاں خوب سیر ہوکر کھاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی معروف اداکار کنال وجیکر کی ولوگ شوٹنگ کے لیے ان بازاروں میں ذائقہ کی تلاش کرنے پہنچے تھے۔ کنال وجیکر 'کھانے میں کیا ہے' نام کا ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جس میں وہ دہلی ممبئی سمیت دیگر ریاستوں میں افطار سے متعلق ولوگ شوٹ کر رہے ہیں۔

دہلی کے بازار میں نظر آئے راہل گاندھی
دہلی کے بازار میں نظر آئے راہل گاندھی

پرانی دہلی میں کانگریس لیڈر کے ارد گرد ایک بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگ تنگ گلیوں میں راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے اور نعرے بھی لگائے۔ راہل گاندھی کو اکثر دہلی کے مشہور کھانے پینے کی جگہوں پر جاتے دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Slam BJP کانگریس تمام وعدوں کو پورا کرے گی، راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.