ETV Bharat / state

راہل گاندھی ٹریکٹر ریلی کی قیادت کریں گے - کانگریس کے رہنما راہل گاندھی

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کل نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں ضلع موگا کے بدھنی کلان سے شروع ہونے والی ٹریکٹر ریلی کی قیادت کریں گے۔

Rahul Gandhi tractor rallies in Punjab against farm laws put off by a day
راہل گاندھی ٹریکٹر ریلی کی قیادت کریں گے
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 4:13 PM IST

راہل گاندھی کے ہمراہ وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ، پارٹی امور کے انچارج ہریش راوت، ریاستی کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ اور کئی دیگر سینئر قائدین بھی ہوں گے۔

یہ ریلی سنگرور ضلع میں دوسرے دن اور تیسرے دن 6 اکتوبر کو پٹیالہ ضلع کے دودھن سدھا میں ہوگی جہاں مسٹر گاندھی کسانوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد ، وہ پیہووا بارڈر کے راستے ہریانہ میں کانگریس کے روڈ شو میں شامل ہوں گے۔

ریاستی کانگریس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ راہل گاندھی، مسٹر راوت، کیپٹن سنگھ اور جاکھڑ بدھنی کلان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ٹریکٹر ریلی لدھیانہ ضلع کے رائے کوٹ میں اختتام پذیر ہوگی۔ کانگریس کے تمام رہنما کسان مخالف قوانین پر مودی سرکار پر حملہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.