ETV Bharat / state

Rahul Demands Resignation of Ajay Mishra: راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں اجے مشرا ٹینی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 2:37 PM IST

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں لکھیم پور کھیری معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے استعفیٰ کا مطالبہ Rahul Gandhi Demands resignation of Ajay Mishra کیا۔ اس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔

Parliament adjourned till 2 pm
Parliament adjourned till 2 pm

نئی دہلی: پارلیمنٹ سرمائی اجلاس کے آج 14ویں دن کی شروعات بھی ہنگامہ آرائی کے ساتھ ہوئی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری Lakhimpur Kheri Case میں ہوئے تشدد کے معاملے پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی سے استعفیٰ کا مطالبہ Demand for resignation of Ajay Mishra Tenyکیا جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کہا کہ 'ہمیں لکھیم پور کھیری Lakhimpur Kheri Case قتل سے متعلق بولنے کی اجازت دی جانی چاہئے جس میں ایک وزیر ملوث تھے اور اس معاملے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس معاملے کی سازش کی گئی تھی'۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مارنے والے وزیر کا استعفی لینا چاہئے اور سزا ملنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں راجیہ سبھا میں بھی تعطل جاری ہے۔ لکھیم پور کھیری واقعہ کو لے کر ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج Opposition Protests in Parliament اور وزیر اجے مشرا ٹینی کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے بعد ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.