ٹوئٹر پر گزشتہ کئی دنوں سے نوکری سے متعلق ہیش ٹیگ ٹرینڈ ہورہا ہے۔ ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ میں ایک 'جاب کی بات' ٹرینڈ ہورہا ہے۔ اسی سے متعلق راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو چیلینج کیا ہے، راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ہمت ہے تو کرو'۔
انہوں نے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ 'کسان کی بات' اور 'جاب کی بات' بھی لکھا۔
غور طلب ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس سے قبل ہیش ٹیگ 'مودی روزگار دو' بھی ٹرینڈ کرایا تھا، ملک کے لاکھوں نوجوانوں اور طلبا نے ٹوئٹر پر 'مودی روزگار دو' کے ساتھ ہی کافی میم بھی شیئر کرکے ملک میں بے روزگاری کی طرف سرکار اور لوگوں کا دھیان متوجہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔
واضح رہے کہ اس قبل جمعہ کو بھی راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی تھی، انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا کوئی ایسی جگہ ہے، جہاں حکومت عوام کو لوٹ نہ رہی ہو؟