ETV Bharat / state

کسان بل کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 8:14 PM IST

دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار کی سربراہی میں کانگریس کارکنان نے پارلیمنٹ میں کسان مخالف بل منظور کرنے والی مودی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کا محاصرہ کیا۔

protest outside parliament against the farmers' bill
کسان بل کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار کی قیادت میں کانگریس کے کارکنان نے جب امبیڈکر بھون کے باہر جمع ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب بڑھے تو بڑی تعداد میں دہلی پولیس کے ذریعہ تمام کارکنان کو تحویل میں لے لیا گیا اور انہیں مندر مارگ تھانے لے جایا گیا۔

کسان بل کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

چودھری انل کمار نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت دہلی پولیس کے ذریعہ جابرانہ پالیسی اپناتے ہوئے سیاسی جماعتوں کی مخالفت کرنے کے جمہوری حق کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعہ کسانوں کے لیے لایا جانے والا بل کسان مخالف ہے، جس سے کسانوں کو تباہ کیا جائے گا جو کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہیں۔

چودھری انل کمار نے کہا کہ حزب مخالف جماعتوں کی رائے پر کوئی دھیان دیے بغیر مودی حکومت نے آمرانہ انداز میں بل منظور کرکے کسانوں کی آواز کو کچل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یہ کسان مخالف بل واپس نہیں ہوتا ہے تب تک دہلی کانگریس مضبوطی سے کسانوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے مودی حکومت برسر اقتدار آئی ہے، اس کا واحد ایجنڈا غریبوں کی قیمت پر اپنے مالدار دوستوں کی جیبیں بھرنا ہے۔

انل کمار نے تعجب بھرے انداز میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت نے کسان مخالف بل پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ انہوں نے کہا کہ صرف 'چھ کسانوں نے ایم ایس پی بڑھانے کے لیے عآپ کی اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے'۔

دہلی کے کسانوں کا کہنا ہے کہ انہیں مرکزی ایم ایس پی کے مقابلے میں کم قیمت پر اپنی فصل فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور یہ گذشتہ برس میں اروند کیجریول حکومت کے اعلانات کے برخلاف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.