آج دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر پرامن طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-
اس مظاہرے کی خاص بات یہ رہی کہ یہ احتجاج پرانی دہلی کی عوام نے اپنے کاروبار بند کرکے کے جامع مسجد کی سیڑھیوں پر اکٹھا ہوئے-
وہیں اس مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں پرانی دہلی کی عوام نے شرکت کی اور اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کرتے ہوئے شہریت ترمیمی ایکٹ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کے ساتھ ہوئی بربریت کے خلاف احتجاج کیا-
مقامی باشندے محمد ذاکر نے جامعہ کے طلباء کے ساتھ ہوئی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہم ان کے ساتھ ہیں-
اس دوران پرانی دہلی کے تمام رہائشی علاقوں میں دہلی پولیس اور ریپڈ ایکشن فورسز کی بھی بڑی تعداد مستعد نظر آئی-
مظاہرہ کے دوران مسلسل اس بات کا خیال رکھا گیا کہ کسی بھی طرح کا کوئی اشتعال انگیز عمل نہ کرنے کی ہدایات بطور مائیک کے دئے جارہے تھے-