ایک پروقار تقریب میں عیسائی مذہب اور عقائد کی ترویج و تعلیم کے لیے 90 سالہ قدیم ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد نے مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر اور پدم شری پروفیسر اخترالواسع کو اسلامک اسٹڈیز میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں اور ساتھ ہی بین المذاہب ہم آہنگی اور مذاہب عالم کی ہمدردانہ تعبیر کے لیے ڈاکٹر آف ڈیوینٹی کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔
ان کو یہ ڈگری بھارت میں واحد خاتون بشپ عزت مآب ڈاکٹر پشپا للیتا جو کہ ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد کی وائس چیئرپرسن ہیں، کے ہاتھوں سے دیا گیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں توصیف نامہ ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پاکیم ٹی سیموئل نے پڑھا۔ ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ نے اس موقع پر گیارہ طالب علموں کو ایم ٹی ایچ اور دس کو پی جی ڈپلومہ ان اسلام اینڈ انٹرفیتھ ریلیشن میں دیا گیا۔
پروفیسر اخترالواسع کے علاوہ سی بی ایس ای کے سابق ڈائریکٹر اور مشہور ماہر تعلیم فادر ٹام کُنّنکل، پرفیسر سی ایس آر پربھو، مولانا رحیم الدین انصاری اور مشہور عیسائی مذہبی رہنما ڈاکٹر پی سی سنگھ کو بھی ڈاکٹر آف ڈیوینٹی کی اعزازی ڈگریاں دی گئیں۔