ETV Bharat / state

'چوکیدار تو امیروں کے ہوتے ہیں'

بی جے پی کی جانب سے 'میں بھی چوکیدار' مہم پر طنز کستے ہوئے کانگریس لیڈر و مشرقی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ انہیں ایک کسان نے بتایا ہے کہ 'چوکیدار تو امیروں کے لئے ہوتے ہیں'۔

twitter photo
author img

By

Published : Mar 18, 2019, 11:37 PM IST

پریاگ راج کے دمدما گھاٹ پر مقامی افراد سے بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ایک کسان نے کہا کہ 'دیکھئے چوکیدار تو امیروں کے ہوتے ہیں ہم کسان تو اپنے چوکیدار ہیں'۔

عملی سیاست میں قدم رکھنے کے ایک سوال کے جواب میں پرینکا کاکہنا تھا وہ لمبے عرصے سے گھر میں تھیں لیکن آج وہ باہر نکلیں ہیں کیونکہ ملک اور اس کا آئین خطرے میں ہے۔ ملک کے عوام سے اپنے لئے حکومت منتخب کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا یہ الیکشن آپ کے لیے ہے۔ 5-4 لوگ ہی ملک پر راج کرر ہے ہیں۔ انہوں نے پورے انتظام پر اپنا حصار بنارکھا ہے اور ان کا گمان ہے کہ وہی سب کچھ جانتے ہیں اور عوام میں کوئی شعور نہیں ہے۔

نومنتخب جنرل سکریٹری نے کہا کہ 'موجودہ حکومت عوام شہروں کے مسائل سننے کو تیار نہیں ہے۔ میں آپ کے مسائل سمجھ سکتی ہوں۔ وزیر اعظم بیرون ممالک دوروں میں محو ہیں ان کے پاس یہاں آنے کا وقت نہیں ہے۔ کیا وزیراعظم یہاں تشریف لائے'؟۔

بے روزگاری اور خواتین سیکورٹی کے حوالے سے این ڈی اے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا 'ملک ایک شخص سے نہیں چلتا جس سے آپ کو اپنے حقوق کی بھیک مانگنی پڑے۔ آپ کو فی سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ آخر اس وعدے کیا کیا ہوا؟۔نوجوان کے پاس روزگار نہیں ہے۔ خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ آنگن واڑی کارکنوں کی تنخواہیں کم ہیں۔ لوگ بری طرح سے حیران و پریشان ہیں'۔

Intro:Body:

news if

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.