ETV Bharat / state

سرکاری اثاثے میں نجی شعبے کی حصہ داری اسکینڈل ہے: چدمبرم - چدمبرم

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ سرکاری اثاثے کو فروخت کرنے کا مودی حکومت کا فیصلہ من مانی اور اسکینڈل ہے لہٰذا اس پر مذاکرات ہونے چاہئے۔

سرکاری اثاثے میں نجی شعبے کی حصہ داری ’اسکینڈل‘ ہے: چدمبرم

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 10:20 PM IST

چدمبرم نے منگل کے روز یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک نے 70 سال میں جو کچھ حاصل کیا ہے، مودی حکومت نے ایک جھٹکے میں اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعجب کی بات ہے کہ اس بابت کسانوں، نوجوانوں یا اپوزیشن سے کوئی غور و خوض نہیں کیا گیا اور چپ چاپ یہ فیصلہ کرکے ملک کے مستقبل کو اندھیرےمیں ڈھکیلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی مصنوعات کے بائیکاٹ سے چین کو نہیں ہوگا نقصان: چدمبرم

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت معاشی سطح پر ہمیشہ ناکام ثابت رہی ہے اور اس کے معاشی بدانتظامی کے سبب ملک معاشی بحران میں پھنستا گیا ہے لیکن اس بحران سے باہر نکلنے کا جو راستہ ڈھونڈا گیا ہے، وہ بہت خطرناک ہے اور اس سے ملک کا بھلا ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے 70 سال میں جو کچھ حاصل کیا ہے، اسے اس طرح سے نہیں فروخت کیا جانا چاہیے۔ حکومت کے اس فیصلے پر بحث ہونی چاہیے۔ اداریہ لکھا جانا چاہیے اور سنجیدہ بحث ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکینڈل ہے اور اس پر ہر کسی کو سنجیدگی سے غوروخوض کرنا چاہیے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.