ETV Bharat / state

'ماہر طیور سالم علی کی خدمات ناقابل فراموش'

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں بھارت کے ماہر طیور سالم علی کو یاد کیا اور ان کے ذریعے کیے گئے کاموں کو سراہا۔

prime minister narendra modi recalled salem ali, an ornithologist of india
وزیر اعظم نے ماہر طیور سالم علی کو یاد کیا
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 8:24 PM IST

ملک کے ماہر طیور سالم علی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں یاد کیا اور اور ان کے ذریعے کیے گئے کاموں کو سراہا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں بھارت کے ماہر طیور سالم علی کو یاد کیا

سالم علی جن کا پورا نام سالم معزالدین عبد العلی تھا۔ وہ 12 نومبر سنہ 1896 کو بامبے ( ممبئی) میں پیدا ہوئے اور بامبے میں ہی 20 جون سنہ 1987 کو ان کا انتقال ہوا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس مہینے 12 نومبر سے ڈاکٹر سالم علی کا 125 واں جینتی شروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سالم نے پرندوں کی دنیا میں ایک یادگار کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سالم نے پرندوں کا مطالعہ کرنے والوں کو بھارت کی طرف راغب کیا ہے، میں ہمیشہ سے پرندوں کے شوقین لوگوں کا مداح رہا ہوں۔ بہت صبر کے ساتھ وہ گھنٹوں تک صبح سے شام تک پرندوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ قدرت کا لطف لے سکتے ہیں اور اپنی جانکاری کو عوام تک پہنچاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں نےامت شاہ کی تجویز کو مسترد کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے 'من کی بات' میں مزید کہا کہ بھارت میں بہت سے پرندوں کی تنظیم فعال ہیں۔ آپ بھی ان سے جڑیں۔ میری بھاگ دوڑ کی زندگی میں مجھے بھی گذشتہ دنوں کیوڑیوں میں پرندوں کے ساتھ وقت گزارنے کا بہت ہی یادگار موقع ملا۔ پرندوں کے ساتھ گزرا ہوا وقت آپ کو قدرت سے بھی جوڑے گا اور ماحولیات کے لیے بھی ترغیب دلائے گا۔

واضح رہے کہ سالم علی بھارت کے ایک مشہور آرنیتھولوجسٹ (پرندوں کا مطالعہ) اور ماہر نیچورل ہسٹری تھے۔ ان کی شہرت شہرہ آفاق کتاب فال آف اسپیرو کی وجہ سے ہوئی۔ سالم علی بھارت کی وہ پہلی شخصیت ہے، جنہوں نے پرندوں کے بارے میں گہرا مطالعہ مرحلہ وار طریقے سے کیا اور بھارت میں پرندوں کا سروے کیا۔ ان تمام مطالعات اور سروے سے بھارت میں آرنیتھولوجی کی ارتقا ہوئی۔

انہوں نے سنہ 1947 میں بامبے نیچرل ہسٹری سوسائٹی نامی ادارہ ممبئی میں قائم کیا اور اپنے شخصی رسوخ سے حکومت کی جانب سے حمایت حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.