اس مارچ میں شامل یوگیندر یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی جھوٹ بول رہے ہیں۔'
منڈی ہاؤس میں احتجاج کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کے جوان تعینات کئے گئے۔
اس دوران یوگیندر یادو نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کو شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو واپس لینا ہی ہوگا، اگر حکومت این آر سی نافذ کرنا چاہتی ہے تو اسے بیروزگاری رجسٹر بھی تیار کرنا چاہیے۔