ETV Bharat / state

Veer Savarkar Airport وزیراعظم مودی آج پورٹ بلیئر کے ویر ساورکر ہوائی اڈے کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے

پورٹ بلیئر کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت مرکز کے زیر انتظام ریاست انڈمان اور نکوبار کے لیے رابطے کی سہولیات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ Veer Savarkar Airport

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 18, 2023, 6:51 AM IST

Updated : Jul 18, 2023, 12:02 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج صبح 10:30 بجے ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے، پورٹ بلیئر کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ پیر کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئی ٹرمینل عمارت تقریباً 710 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے، جو مرکز کے زیرانتظام ریاست انڈمان اور نکوبار کے لیے رابطے کی سہولیات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریباً 40,800 مربع میٹر کے کل تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ نئی ٹرمینل عمارت سالانہ تقریباً 50 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کی اہل ہو گی۔

وہاں ہوائی اڈے نے 80 کروڑ روپے کی لاگت سے دو بوئنگ-767-400 اور دو ایئربس-321 قسم کے طیاروں کے لیے موزوں ایپرن بھی بنائے ہیں، جس سے یہ ہوائی اڈہ ایک وقت میں دس طیارے پارک کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔ بیان کے مطابق اس کا فطرت سے متاثر تعمیراتی ڈیزائن ایک شنخ کی شکل کا ڈھانچہ ہے جس میں سمندر اور جزیروں کو دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت اور یو اے ای عالمی بھلائی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، مودی

نئی ہوائی اڈے کی عمارت میں پائیداری کی کئی خصوصیات ہیں جیسے گرمی کو کم کرنے کے لیے ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، قدرتی سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ داخل کرنے کے لیے روشن دانوں کا انتظام، ایل ای ڈی لائٹنگ، گرمی کو کم کرنے والی گلینزنگ۔ عمارت میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، لینڈ اسکیپنگ کے لیے 100فیصد ری سائیکل شدہ گندے پانی کو دوباری استعمال کرنے کے ساتھ آن سائٹ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 500 کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 18, 2023, 12:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.