اس کانفرنس میں انتظامیہ سے صابر پاک کا سالانہ عرس قواعد کے مطابق مکمل کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر مشہور درگاہ حضرت سید مخدوم علاؤالدین علی احمد صابر پاک اتراکھنڈ کے پیراں کلیر میں واقع ہے جن کا عرس ہر سال 13 ربیع الاول کو بڑے تزک و اہتمام سے منایا جاتا ہے۔لیکن اس مرتبہ کووڈ 19 اور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عرس سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انجمن غلامان مصطفی سوسائٹی نے پیران کلیر کے گیسٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کر کے صحافیوں کو بتایا کہ ایک خط کے ذریعے صوبے کے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قواعد کے مطابق صابر پاک کا سالانہ عرس مکمل کرائے اور ساتھ ہی حضرت صابر پاک کلیری کے عرس کی تمام رسومات بھی مناسب طریقے سے ادا کرائی جائے۔