نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے اتوار کو سابق صدر اور بھارت رتن اے پی جے عبدالکلام کو ان کے 92 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت کیا۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے میزائل مین کلام کو ان کے ایک لائف سائز مجسمے کی نقاب کشائی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ریاست میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں تمل ناڈو کے رامناتھ پورم ضلع میں ڈاکٹر کلام کے آبائی شہر رامیشورم بھی شامل ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ نے جزیرے کے شہر میں کلام کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
مرمو نے راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے راشٹرپتی بھون نے ایک ایکس پوسٹ میں کہاکہ "صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔" اس موقع پر ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ"سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جو اپنے عاجزانہ رویے اور اپنے غیر معمولی سائنسی ذہانت کی وجہ سے لوگوں میں معروف تھے۔" انہوں نے کہا کہ "قوم کی تعمیر میں ان کی بے مثال شراکت کو ہمیشہ عقیدت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi in Bengali Market کانگریس لیڈر راہول گاندھی بنگالی مارکیٹ پہنچے
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انسٹاگرام پر ایک فائل فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قوم کے لیے ان کا وژن اور اسے پورا کرنے کی لگن تمام ہندوستانیوں کو متاثر کرتی رہتی ہے۔ روی نے اسکولی طلباء کے ساتھ مل کر راج بھون میں ڈاکٹر کلام کے مجسمہ پر پھول چڑھائے اور ان کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی وقت اسٹالن نے انا یونیورسٹی کیمپس میں ڈاکٹر کلام کے کانسے کے لائف سائز مجسمے کی نقاب کشائی کی اور اسکول کے طلباء کی موجودگی میں ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر، چنئی کارپوریشن کے میئر آر پریا اور دیگر موجود تھے۔
یو این آئی