ETV Bharat / state

Parkash Singh Badal Passed Away دروپدی مرمو، نریندرمودی، راہل گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں نے بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

صدر دروپدی مرمو، نریندرمودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راہل گاندھی، وینکیا نائیڈو، بھگونت مان، کیجریوال سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 7:57 AM IST

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بادل کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے مرمو نے ٹویٹ کیا کہ پرکاش سنگھ بادل آزادی کے بعد سب سے بڑے سیاستدانوں میں سے ایک تھے۔ اگرچہ ان کی عوامی زندگی زیادہ تر پنجاب تک محدود تھی، لیکن ملک بھر میں ان کی عزت کی جاتی تھی اور ان کی موت نے ایک خلا چھوڑ دیا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری دلی تعزیت ہے۔

  • Shri Parkash Singh Badal was one of the tallest political stalwarts since independence. Though his exemplary career in public service was largely confined to Punjab, he was respected across the country. His demise leaves a void. My heartfelt condolences to his family and…

    — President of India (@rashtrapatibhvn) April 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نریندر مودی نے شرومنی اکالی دل کے بانی رہنما پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ذاتی نقصان قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے نہ صرف ترقی کے لیے کام کیا بلکہ پنجاب کے لئے انتھک کوشش کی اور ملک کی ترقی میں بھی بہت حصہ ڈالا۔ مودی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پرکاش سنگھ بادل کے انتقال سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ وہ ہندوستانی سیاست کی ایک بلند پایہ شخصیت اور قابل ذکر سیاستدان تھے۔ انہوں نے ہماری قوم کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پنجاب کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی اور اہم وقت میں ریاست کو قیادت فراہم کی۔ بادل کی موت کو 'ذاتی نقصان' بتاتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں میں ان کے ساتھ قریبی بات چیت کی اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ان کی بہت سی گفتگو یاد ہے، جس میں ان کی ذہانت ہمیشہ صاف نظر آتی تھی۔ ان کے اہل خانہ اور ان گنت مداحوں سے تعزیت۔

پرکاش سنگھ بادل کی موت میرے لیے 'ذاتی نقصان': مودی

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بادل کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے برلا نے ایک پیغام میں کہاکہ 'پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر لیڈر سردار پرکاش سنگھ بادل کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ انہوں نے زندگی بھر عام لوگوں اور کسانوں کے مفاد میں جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ بادل نے ملک، ریاست اور سماج کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور جمہوری اقدار کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی موت ہندوستانی سیاست میں ایک دور کے خاتمے کی علامت ہے۔انہوں نے ایشور سے دعا کی کہ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

  • पंजाब के पूर्व मुख्यमंत्री, पूर्व केंद्रीय मंत्री तथा वरिष्ठ राजनेता सरदार प्रकाश सिंह बादल जी के निधन पर शोक व्यक्त करता हूं। राजनीतिक और सामाजिक क्षेत्र में आमजन और किसानों के हित में आजीवन संघर्ष करते हुए उन्होंने समाज, प्रदेश व देश के विकास में महत्वपूर्ण योगदान दिया।

    — Om Birla (@ombirlakota) April 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ سینئر لیڈر پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ منگل کو دیر گئے جاری ایک پیغام میں دھنکھر نے کہا کہ پرکاش سنگھ بادل کا انتقال پنجاب اور قوم کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انہیں ان کی غیر معمولی قیادت، وژن اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگن کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دھنکھر نے کہاکہ "میری دلی تعزیت غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔

  • The passing of Shri Parkash Singh Badal Ji is a great loss to Punjab and the nation. He will always be remembered for his exceptional leadership, vision, and unwavering dedication to the welfare of the people. My thoughts and prayers are with his family and friends during this…

    — Vice President of India (@VPIndia) April 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے کہا کہ مجھے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور شرومنی اکالی دل کے سابق صدر سردار پرکاش سنگھ بادل کے انتقال کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے۔ وہ بھارت اور پنجاب کی سیاست کے تاحیات رہنما رہے۔ سکھبیر سنگھ بادل اور ان کے تمام سوگوار خاندان کے ارکان اور حامیوں کے تئیں میری گہری تعزیت۔

راہل گاندھی کا ٹوئٹ
راہل گاندھی نے کیا اظہار تعزیت

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ایک تعزیتی پیغام میں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی اور مرکزی کابینہ میں وزیر کے طور پر پرکاش سنگھ بادل کی خدمات کو یاد کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی ایک قابل ایڈمنسٹریٹر اور سب سے بڑھ کر ایک اچھے انسان تھے انہوں نے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بھگونت مان نے تعزیت کا اظہار کیا
بھگونت مان نے تعزیت کا اظہار کیا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سردار پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔کیجریوال نے ٹویٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ سردار پرکاش سنگھ بادل کے انتقال کی انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ واہے گورو جی ان کی روح کو اپنے مقدس قدموں میں جگہ دے۔ میری تعزیت سکھبیر بادل جی اور ان کے پورے خاندان کے ساتھ ہے۔

  • पंजाब के पूर्व मुख्यमंत्री सरदार प्रकाश सिंह बादल जी के निधन की बेहद दुखद जानकारी मिली। वाहेगुरू जी उनकी आत्मा को अपने श्री चरणों में स्थान दें। मेरी संवेदनाएँ सुखबीर बादल जी एवं उनके पूरे परिवार के साथ हैं।

    ਪੰਜਾਬ ਦੇ ਸਾਬਕਾ ਮੁੱਖਮੰਤਰੀ ਸ: ਪ੍ਰਕਾਸ਼ ਸਿੰਘ ਬਾਦਲ ਜੀ ਦੇ ਅਕਾਲ ਚਲਾਣੇ ਦੀ…

    — Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) April 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ انہیں بادل کے انتقال پر صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پانچ بار کے وزیر اعلی اور شرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈر پرکاش سنگھ بادل کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری دلی تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔

واضح رہے کہ سردار پرکاش سنگھ بادل کا منگل کو پنجاب کے موہالی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : Parkash Singh Badal Passed Away پنجاب کے سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.