ETV Bharat / state

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد رہنماؤں نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 151 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 9:36 AM IST

Updated : Oct 2, 2020, 12:27 PM IST

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی آج 151ویں یوم پیدائش ہے، اس موقع پر آج صبح ہی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ پہنچے۔

اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد اور مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھی راج گھاٹ پر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کانگریس کی قومی عبوری صدر سونیا گاندھی نے بھی ایک ویڈیو جاری کرکے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کانگریس کی قومی عبوری صدر سونیا گاندھی

آج ملک کے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی بھی 116 ویں یوم پیدائش ہے، راج گھاٹ سے نکلنے کے بعد وزیراعظم وجئے گھاٹ پہنچے اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم مودی نے ایک ٹویٹ کر کے بابائے قوم کو یاد کیا اور اپنے ٹویٹ میں یہ لکھا کہ 'ہم گاندھی جینتی کے موقع پر پیارے باپو کو یاد کرتے ہیں، ان کی زندگی اور عظیم خیالات سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے'۔

Last Updated : Oct 2, 2020, 12:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.