اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے۔
10 ہفتے 10 بجے 10 منٹ مہم کے تحت تمام لوگوں کو ہر اتوار صبح 10 بجے اپنے گھروں میں یہ دیکھنا ہے کہ ان کے گھر میں کہیں ڈینگو کا مچھر پیدا تو نہیں ہو رہا ہے۔
کجریوال حکومت کے تمام وزیر اور پارٹی سے جڑے کارکنوں نے مسلسل تیسرے اتوار بھی اپنے گھروں کی تلاشی کی اور اس کے بعد عوام کے بیچ پہنچے کر صاف صفائی کے تعلق سے عوام کو ڈینگو سے نجات پانے کے لیے مختلف تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔
آج وزیر اعلی کجریوال صبح صبح اٹھ کر اسمبلی پہنچے اور اس کے بعد براڑی پہنچ کر لوگوں سے جانا ہے کہ انہوں نے اپنے گھروں کی چیکنگ کی ہے یا نہیں۔
وہیں منیش سسودیا اپنے اسمبلی حلقے میں مختلف علاقوں میں گئے اور خود سیڑھی لگاکر گھروں کے چھجے کی جانچ کی کہ کہیں برسات کا پانی تو جمع نہیں ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے اس مہم سے پوری طرح جوڑنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں دہلی حکومت نے آر ڈبلیو کی دو اہم اداروں کے ساتھ اس مہم کے تحت ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔
وہیں دوسری جانب اپوزیشن جماعت بی جے پی اس مہم پر حکومت کے ارادے پر سوال اٹھا رہی ہے۔
اس سلسلے میں جب منیش سسودیا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں ہیں اور بی جے پی اپوزیشن میں ہے اس لیے ان کا کام ہے سوال اٹھانا، ہمارا کام ہے کام کرنا اور ہم وہ بخوبی کر رہے ہیں۔