ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ وہیں قومی دارالحکومت دہلی میں مقیم تارکین وطن مزدوروں کی مصیبت بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے مدد نہ ملنے کی وجہ سے ان لوگوں کی زندگی مشکل ہو رہی ہے۔
جنوبی دہلی کے فتح پور بیری میں رہ رہے رانچی کے ایک مزدور کنبہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کنبے کے 5 افراد کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں۔ کنبہ کا سربراہ کینسر میں مبتلا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس مہاجر کنبے کو بھوکے رہنے کی نوبت آ گئی ہے۔
اس کنبہ کا کہنا ہے کہ' وہ رانچی سے آئے ہیں۔ یہاں مزدوری کا کام کرتے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'گھر میں تھوڑا سا راشن تھا وہ بھی ختم ہو گیا ہے۔ اب کسی طرح سے زندگی گزار رہے ہیں۔'