ETV Bharat / state

دہلی کے ہوا کے معیار انڈیکس میں کمی

دارالحکومت دہلی میں ہوا کی رفتار میں اضافے کے ساتھ ہی آلودگی کی سطح میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اتوار کی صبح دارالحکومت دہلی کا فضائی معیار انڈیکس 246 درج کیا گیا جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔

decline in air quality index of delhi
دہلی کے ہوا کے معیار انڈیکس میں کمی
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 11:19 AM IST

دارالحکومت دہلی میں ہوا کی رفتار میں اضافے کے ساتھ ہی آلودگی کی سطح میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اتوار کی صبح دارالحکومت دہلی کا فضائی معیار انڈیکس 246 درج کیا گیا، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔

air quality index
ایئر کوالٹی انڈیکس

دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی کم ہوتی ہوئی سطح کے بارے میں آلودگی کنٹرول بورڈ سے وابستہ عہدیداروں کا ماننا ہے کہ ان دنوں دارالحکومت دہلی میں ہوا کی رفتار معمول سے زیادہ تیز ہے۔

اس وجہ سے آلودگی کے ذرات ہوا میں رہ نہیں پا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سردی کم ہونے کی وجہ سے بھی آلودگی کی سطح میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، کیونکہ دہلی این سی آر میں سردیوں کے دوران متعدد جگہوں پر الاؤ جل رہے تھے، جس سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے بھی آلودگی کی سطح میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔

افسران کا ماننا ہے کہ اگلے کچھ دنوں تک آلودگی کی صورتحال معمول کے مطابق رہے گی کیونکہ محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگلے کچھ دنوں تک دارالحکومت دہلی میں ہوا کی رفتار معمول سے تیز رہے ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ملک کی کئی ریاستوں میں این ایس ڈی مرکز کھولنے کا منصوبہ ہے: پریش راول

مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح

ڈی ٹی یو 259
آئی ٹی او288
جہاں گیر پوری298
لودھی روڈ186
مندر مارگ271
منڈکا350
دورکا293
نجف گڑھ173
نریلا 305
روہنی262

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.