ہریش کے ٹویٹ کے بعد بی جے پی نے کانگریس پر سیاسی حملہ شروع کر دیا ہے۔ وہیں اپوزیشن رہنما اندرا ہردیش ہریش راوت کے بیان کی حمایت نہیں کر رہی ہیں ، کانگریس کی سینئر رہنما اندرا ہردیش کا کہنا ہے کہ یہ ہریش راوت کی رائے ہوسکتی ہے۔ پارٹی کی رائے نہیں ہے۔
اتراکھنڈ بی جے پی کے ریاستی صدر بنشیدر بھگت کا کہنا ہے کہ جس ریاست میں بجلی اور پانی کے پیسے لینے کے باوجود بھی حکومت چلانا مشکل ہے وہاں یہ سب فری کر کے صورتحال کیا ہوسکتی ہے اس کا اندازہ کانگریس کو نہیں ہے ، اس سے یہ بات سمجھی جاسکتی ہے کہ ہریش راوت کو شگوفہ چھوڑنے کی عادت ہے ،اور وہ اس طرح کے بیان بازی کر کے سرخیوں میں رہنے کے عادی ہیں، فی الحال ریاست میں ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہریش راوت نے ماضی میں بھی کانگریس کی حکومت آنے پر بجلی اور پانی فری کرنے کی بات کو میڈیا کے سامنے رکھا تھا لیکن کانگریس آج بھی ان کے اس بیان کو پارٹی کا بیان ماننے سے انکار کرتی نظر آرہی ہے ۔