ETV Bharat / state

جے ایم آئی تشدد: پولیس فائرنگ کا ویڈیو وائرل - شہریت ترمیمی قانون کی خبر

شہریت ترمیمی قانون (سے اے اے) کے خلاف نیو فرینڈز کالونی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں پولیس کی جانب سے گولی چلائے جانے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوئے تشدد میں پولیس فائرنگ کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Dec 18, 2019, 3:12 PM IST

جنوب مشرقی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر چنميہ وشوال نے کہا کہ ویڈیو کی جانچ کرنے کے بعد ہی کسی فیصلہ پر پہنچ سکتے ہیں۔

اتوار کو ہونے والے تشدد کے بعد سے ہی پولیس پر لگاتار گولی چلانے کا الزام لگایا جا رہا ہے لیکن پولیس فائرنگ کے واقعہ کو سرے سے خارج کرتی رہی ہے۔

پولیس کی طرف سے گولی چلائے جانے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ہولی فیملی میں علاج کرا رہے ایک زخمی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی، تاہم بعد میں ڈاکٹروں نے کہا کہ علاج کے آغاز میں مریض کی طرف سے جو لکھوایا جاتا ہے اس کو ہی رپورٹ میں لکھا جاتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں تین پولیس اہلکار مظاہرین کے پتھراؤ سے بچنے کی کوشش کر ر ہے ہیں اور اسی دوران ایک پولیس اہلکار اپنی پستول سے فائرنگ کر رہا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اتوار کو ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں زخمیوں میں سے کم از کم تین افراد کا دعویٰ ہے کہ انہیں گولی لگی ہے لیکن دہلی پولیس مسلسل اس دعوی کو مسترد کر رہی ہے کہ لوگوں کے مظاہرہ کے دوران انہوں نے کسی طرح کی فائرنگ کی تھی۔

اس معاملہ میں مرکزی وزارت داخلہ نے بھی دہلی پولیس کا دفاع کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ اس دن پولیس نے کسی قسم کی فائرنگ یا گولہ باری نہیں کی۔

سی بی ایس ای نے بورڈ کے امتحانات کی تاریخ کا کیا اعلان

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.