ETV Bharat / state

کل جماعتی اجلاس میں مودی کے تبصرہ پر پی ایم او کی وضاحت - کانگریس

وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کل جماعتی اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کئے گئے تبصرہ پر تنقید کو 'شرارتی تشریح' قرار دیا ہے۔

PMO issues clarification over Modi's comments that no one entered Indian territory
کل جماعتی اجلاس میں مودی کے تبصرہ پر پی ایم او کی وضاحت
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 5:29 PM IST

وزیراعظم نے گزشتہ روز کل جماعتی اجلاس کے دوران گلوان وادی میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے تصادم کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'کوئی بھی بھارتی حدود میں داخل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی فوجی چوکی پر قبضہ کیا گیا ہے۔'

نریندر مودی کے اس بیان پر حزب اختلاف نے سخت تنقید کی ہے۔

نریندر مودی کے بیان پر آج وزیراعظم کے دفتر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیراعظم کے بیان کی غلط تشریح کی جارہی ہے جبکہ نریندر مودی نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت کی ایکچول کنٹرول لائن تجاوز کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔'

وزیراعظم کے دفتر نے مزید کہا کہ 'تبصرہ میں کہا گیا تھا کہ ایل اے سی پر ہماری جانب چینی موجودگی نہیں ہے اور ایسی صورتحال کو بھارتی فوجیوں کی بہادری کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔'

کانگریس کے علاوہ دیگر ماہرین کی جانب سے مودی کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا جارہا ہے کہ 'چینی فوجی ہماری سرحد میں داخل نہیں ہوئے ہیں تو بیس بھارتی فوجیوں کی موت کیسے ہوئی؟ ان لوگوں نے مودی کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا مودی جی، چین کو کلین چٹ دے رہے ہیں؟'

پی ایم او نے کہا کہ '16 بہار ریجمینٹ کے بہادر جوانوں نے چینی تعمیرات کو رکوادیا اور ایل اے سی پر تجاوز کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا۔'

پی ایم او کے مطابق مودی نے یقین دلایا ہے کہ بھارتی مسلح افواج ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.