نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو شام تقریباً 5 بجے کے میری ماٹی میرا دیش مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتام کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے یہ پروگرام آزادی کے امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب کے موقع پر منعقد کیاجائے گا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم مودی امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو میموریل کا افتتاح کریں گے۔ وہ ملک بھر سے پروگرام میں شامل ہونے والے ہزاروں امرت کلش یاتریوں سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم ملک کے نوجوانوں کے لیے ’میرا یووا بھارت‘ (مائی بھارت) پلیٹ فارم کا بھی آغاز کریں گے۔
میری ماٹی میرا دیش مہم ان ویروں اور ویرانگنوں کو ایک خراج عقیدت ہے جنہوں نے ملک کے لیے عظیم قربانی دی ہے۔ جَن بھاگیداری کے جذبے کے تحت یہ مہم ملک بھر میں پنچایت/گاؤں، بلاک، شہری بلدیاتی اداروں ، ریاستی اور قومی سطحوں پر منعقد کی جانے والی بہت سی سرگرمیوں اور تقریبات پر مشتمل ہے۔ ان سرگرمیوں میں شیلاپھلکم (یادگار) کی تعمیر شامل ہے تاکہ ان تمام بہادروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جا سکے جنہوں نے عظیم قربانی دی ہے۔ اس کے علاوہ شیلاپھلکم کے مقام پر لوگوں کے ذریعہ ’پنچ پران‘ کا عہد مقامی اور دیسی نسلوں کے پودے لگانا اور ’امرت واٹیکا‘ (وسودھا وندھن) تیار کرنا اور مجاہدین آزادی اور شہید ہونے والے مجاہدین آزادی (ویروں کا وندن) کے اہل خانہ کے لیے اعزازی تقاریب وغیرہ بھی اس مہم میں شامل ہیں۔
-
PM to participate in programme marking culmination of 'Meri Maati Mera Desh' campaign's Amrit Kalash Yatra tomorrow
— ANI Digital (@ani_digital) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/T6GmvkO9Yg#PMModi #AmritKalashYatra #MeriMaatiMeraDesh pic.twitter.com/VWbh8205nq
">PM to participate in programme marking culmination of 'Meri Maati Mera Desh' campaign's Amrit Kalash Yatra tomorrow
— ANI Digital (@ani_digital) October 30, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/T6GmvkO9Yg#PMModi #AmritKalashYatra #MeriMaatiMeraDesh pic.twitter.com/VWbh8205nqPM to participate in programme marking culmination of 'Meri Maati Mera Desh' campaign's Amrit Kalash Yatra tomorrow
— ANI Digital (@ani_digital) October 30, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/T6GmvkO9Yg#PMModi #AmritKalashYatra #MeriMaatiMeraDesh pic.twitter.com/VWbh8205nq
36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2.3 لاکھ سے زیادہ شیلاپھلکم تعمیر کیے جانے کے ساتھ یہ ایک بہت کامیاب مہم بن گئی ہے۔جس کے دوران تقریباً 4 کروڑ پنچ پران عہد کئے جانے کی سیلفیز اپ لوڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ ’’ویروں کا وندن‘‘ پروگرام منعقدکئے گئے، 2.36 کروڑ سے زیادہ دیسی پودے لگائے گئے اور پورے ملک میں وسودھا وندن موضوع کے تحت 2.63 لاکھ امرت واٹیکاؤں کی تعمیر کی گئی۔
'میری ماٹی میرا دیش' مہم میں امرت کلش یاترا بھی شامل ہے، جو دیہی علاقوں کے 6 لاکھ سے زیادہ دیہاتوں اور شہری علاقوں کے وارڈوں سے مٹی اور چاول کے اناج اکٹھا کئے جانے پر مشتمل ہے۔جسے بلاک سطح پر بھیجا جاتا ہے (جہاں بلاک میں تمام دیہاتوں کی مٹی کوملایا جاتا ہے) اور پھر اسے ریاستی دارالحکومت تک بھیجا جاتا ہے۔ ریاستی سطح سے مٹی کو ہزاروں امرت کلش یاتریوں کےہمراہ قومی دارالحکومت بھیجا جائے گا۔
30 اکتوبر 2023 کو امرت کلش یاترا میں تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہوں گے ۔ جن کی نمائندگی ان کے متعلقہ بلاکس اور شہری مقامی اداروں کے ذریعہ کی جائے گی۔جو ’ایک بھارت شریشٹھہ بھارت‘ کے جذبے کے تحت اپنے کلش کی مٹی کو ایک بڑے امرت کلش میں ڈالیں گے۔ 31 اکتوبر کو ملک بھر سے پروگرام میں شامل ہونے والے ہزاروں امرت کلش یاتریوں کو وزیر اعظم خطاب کریں گے۔ امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو میموریل، جس کا وزیراعظم کے ذریعہ افتتاح کیا جا رہا ہے، کرتویہ پتھ پر ملک کے ہر حصے سے جمع کی گئی مٹی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ میری ماٹی میرا دیش مہم کا ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے اختتامی پروگرام کے طور پر اہتمام کیا گیا تھا۔ آزادی کا امرت مہوتسو 12 مارچ 2021 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد سے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پورے ملک میں پرجوش عوامی شرکت کے ساتھ دو لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: میری مٹی میرا دیش مہم بڈگام میں اختتام پذیر
میرا یووا بھارت (مائی بھارت) ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مکمل حکومت کے ون اسٹاپ پلیٹ فارم کے طور پر خدمت کی جا سکے۔ ملک کے ہر نوجوان کو مساوی مواقع فراہم کرنے سے متعلق وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق’’ مائی بھارت ‘‘ حکومت کے پورے اسپیکٹرم میں ایک قابل عمل میکانزم فراہم کرنے کی غرض سے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے گا تاکہ وہ اپنی امنگوں اور خواہشات کو پورا کر سکیں اور’’وِکست بھارت‘‘ کی تعمیر میں اپنا تعاون کرسکیں۔’’ مائی بھارت ‘‘ کا مقصد نوجوانوں کو برادری میں تبدیلی لانے والے اور قوم کی تعمیر کرنےوالے افراد بننے کی ترغیب فراہم کرنا ہے اور انہیں حکومت اور شہریوں کے درمیان ’’ یووا سیتو‘‘ کے طور پر کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس لحاظ سے ’مائی بھارت‘ پلیٹ فارم کی بدولت ملک میں ’نوجوانوں کی قیادت میں کی جانے والی ترقی‘کو بہت فروغ حاصل ہوگا۔
یو این آئی