ETV Bharat / state

Swaraj Series On Doordarshan مودی نے دوردرشن پر 'سوراج' سیریل دیکھنے کی اپیل کی - مجاہدین آزادی کی داستان

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا 'دوردرشن پر ہر اتوار رات 9 بجے نشر ہونے والا سیریل 'سوراج' سبھی کو دیکھنا چاہیئے۔ یہ 75 ہفتوں تک چلے گا۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ وقت نکال کر خود بھی دیکھیں اور اپنے گھر کے بچوں کو بھی دکھائیں۔' PM Modi on Swaraj Series

مودی نے لوگوں سے دوردرشن پر سیریل سوراج دیکھنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 3:09 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ملک کی نوجوان نسل کو آزادی کے 'بھولے بسرے دیوانوں' کی جدوجہد سے واقف کرانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے دوردرشن پر رات نو بجے نشر ہونے والے سیریل 'سوراج' کو دیکھنا چاہیے۔ Watch Swaraj Series On Doordarshan

آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 92 ویں ایپی سوڈ میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ 'انہیں کچھ دن پہلے وزارت اطلاعات و نشریات کے پروگرام میں دوردرشن کے سیریل 'سوراج' کی اسکریننگ کے پریمیئر پر جانے کا موقع ملا۔ یہ سیریل تحریک آزادی سے وابستہ 'سُنے ان سُنے ہیروز' کی کوششوں سے ملک کی نوجوان نسلوں کو روشناس کرانے کا ایک بہترین اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mann Ki Baat غذائی قلت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سماجی بیداری ضروری

انہوں نے کہا کہ 'دوردرشن پر ہر اتوار رات 9 بجے یہ سیریل نشر ہوتا ہے اور مجھے بتایا گیا کہ یہ 75 ہفتوں تک چلے گا۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ وقت نکال کر خود بھی دیکھیں اور اپنے گھر کے بچوں کو بھی دکھائیں۔'

وہیں من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے غذائی قلت کے خلاف مہم میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'غذائی قلت کے چیلنجز سے نمٹنے میں سماجی بیداری کی کوششیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں پی ایم مودی نے آج کہا کہ 'آسام کے گاؤں بونگائی میں ایک دلچسپ پروجیکٹ، پروجیکٹ سمپورنا چلایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد غذائی قلت کے خلاف لڑائی اور اس لڑائی کا طریقہ بھی بہت منفرد ہے۔' Modi on campaign to fight malnutrition

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.