ETV Bharat / state

National Logistics Policy مودی نیشنل لاجسٹک پالیسی کا آغاز کریں گے

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 7:52 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج نیشنل لاجسٹک پالیسی کا آغاز کریں گے۔ ایک نیا ارادہ جو پرائیویٹ سیکٹر اور حکومت کے درمیان ایک سوچی سمجھی حکمت عملی اور ہم آہنگی کے ذریعے اپنی فکری طاقت کو استعمال کرنے کی صلاحیت پیدا کرے گا۔ PM Modi to unveil National Logistics Policy

مودی نیشنل لاجسٹک پالیسی کا آغاز کریں گے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو یہاں وگیان بھون میں نیشنل لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) کا آغاز کریں گے۔ بھارت میں نقل وحمل کی پالیسی کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کیونکہ بھارت میں نقل وحمل کی لاگت دیگر ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے زیادہ ہے۔ بھارتی مصنوعات کو دیسی مارکیٹ اور برآمداتی مارکیٹ دونوں جگہ بہتر طور پر مقابلے کا اہل بنانے کے لئے نقل وحمل کی لاگت کو کم کرنا ضروری ہے۔ نقل وحمل کی لاگت کم ہونے سے معیشت کے مختلف شعبوں میں کارکردگی بہتر ہوتی ہے، ویلیو ایڈیشن اور کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے۔ PM Modi to unveil National Logistics Policy

2014 سے حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی ۔ دونوں پر اہم توجہ مرکوز کی ہے۔ نقل وحمل کے تمام ایکو سسٹم کی ترقی کے لئے ایک بین موضوعاتی ، بین شعبہ جاتی اور کثیر دائرہ اختیار والا لائحہ عمل تیار کرکے نقل وحمل کی اونچی لاگت کے معاملے کو حل کرنے کی جانب ایک جامع اقدام کے طور پر نقل وحمل کی قومی پالیسی اس جانب ایک بڑا قدم ہے۔ پالیسی کا مقصد ہندوستانی مصنوعات کی مسابقانہ اہلیت کو بڑھانا ، اقتصادی ترقی کو تیز کرنا اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kuno National Park مودی اپنی سالگرہ پر مدھیہ پردیش کی سرزمین سے چیتوں کا تحفہ دیں گے

وزیر اعظم کا یہ ویژن رہا ہے کہ تمام فریقوں کو مربوط کرتے ہوئے جامع منصوبہ بندی اور عمل آوری کے ذریعہ عالمی معیار کا جدید ترین بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے تاکہ پروجیکٹ کی عمل آوری میں بہترین کارکردگی اور ہم آہنگی حاصل ہوسکے۔ گزشتہ برس وزیر اعظم کا لانچ کیا گیا پی ایم گتی شکتی۔ ملٹی ماڈل کنکٹوٹی کے لئے نیشنل ماسٹر پلان اس سمت میں اہم ترین اقدام تھا۔ نیشنل لاجسٹک پالیسی کے آغاز سے پی ایم گتی شکتی کو مزید تقویت اور استحکام ملے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.