ETV Bharat / state

کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کا تین اہم اجلاس آج - کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم نریندر مودی آج کووڈ ۔19 کی دوسری لہر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے تبادلہ خیال کریں گے اور ملک کے سرکردہ آکسیجن مینوفیکچررز سمیت کُل تین اہم اجلاس کے ذریعے کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

مودی آج کورونا کی صورتحال پر تین اہم اجلاس کریں گے

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 7:56 AM IST

Updated : Apr 23, 2021, 8:39 AM IST

سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی پہلی میٹنگ صبح نو بجے ہوگی۔ اس میں کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں کون کون موجود ہوگا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے دن کا دوسرا اجلاس صبح دس بجے ہوگا، جس میں وہ کورونا سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے گفتگو کریں گے اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

اس کے بعد وزیر اعظم ملک کے معروف آکسیجن مینوفیکچررز سے 12.30 بجے بات چیت کریں گے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان ملاقاتوں کے پیش نظر انہوں نے اپنا مجوزہ دورہ مغربی بنگال منسوخ کردیا ہے۔ اب وہ انتخابی ریاست کے ووٹرز کو ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور بہت سی ریاستوں میں آکسیجن کی کمی کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ

جمعرات کے روز ملک بھر میں میں کورونا کے 3.14 لاکھ سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہوگئی ہے۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 8:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.