ETV Bharat / state

خدمت ہی سچی عبادت ہے: وزیر اعظم مودی - بی جے پی کی اقدار خدمت

وزیر اعظم نریندر مودی نے ی جے پی کی قومی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت ہی سچی عبادت ہے اور بی جے پی کا اقدار خدمت، عزم اور لگن ہے۔

خدمت ہی سچی عبادت ہے اور بی جے پی کی اقدار خدمت، عزم اور لگن ہے: مودی

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 10:27 PM IST

اتوار کو بی جے پی کی ایک روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ کی تکمیل کے بعد بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے پریس کانفرنس میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے میٹنگ میں اختتامی تقریر کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں بی جے پی کی تاریخ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے آج ملک میں جو مقام حاصل کیا ہے اس کی ایک بڑی وجہ ہے کہ پارٹی اپنے ابتدائی دنوں سے ہی عام آدمی سے جڑی رہی ہے۔ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو کبھی کسی خاندان کے گرد مرکوز نہیں رہی۔ بی جے پی کے لیے خدمت ہی سب سے بڑا مذہب ہے۔

یادو نے کہا کہ مودی نے ایگزیکٹو سے اپنے خطاب میں تمام کارکنوں کو آنے والے وقت میں بی جے پی کی حکمت عملی بنانے کا ایک بڑا منتر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کو عام آدمی کے ذہن کے درمیان اعتماد کا پل بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی پنجاب کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ اجلاس میں اس کی تیاری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی گوا، اتراکھنڈ، منی پور اور اتر پردیش کے وزرائے اعلیٰ اور ریاستی صدور نے آنے والے وقت میں ہونے والے انتخابات سے جڑے پورے خاکے کو سامنے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: Tripura Violence: تریپورہ پولیس کی ٹویٹر کو 68 اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت

بی جے پی کی حکومت والی ان ریاستوں میں عوامی بہبود کی پالیسیوں، اسکیموں اور انتخابات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.