دہلی :صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں خاص کر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عید الفطر رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے اور خصوصی عبادات کے بعد منائی جاتی ہے۔روزہ روزیداروں میں بھائی چارے اور خیر خواہی کے جذبے کو ابھارتا ہے۔ اس دوران غریبوں کو صدقہ خیرات دینے اور بھوکوں کو کھانا کھلانے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ تہوار لوگوں کو ایک ہم آہنگ، پرامن اور خوشحال معاشرہ بنانے کی ترغیب دیتا ہے۔آپ کو کوشش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
رام ناتھ کووند نے کہا کہ آئیے ہم سب عید کے پرمسرت موقع پر انسانیت اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت کے لیے خود سے عہد کریں۔اپنے آپ کو زندگی کے حصول کے لیے دوبارہ وقف کرنے کا عزم کریں۔
وہیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی مسلمانوں کے مقدس تہوار عید الفطر کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے اور لوگوں کی زندگیوں میں ہم آہنگی، امن اور خوشحالی کی خواہش کی ۔ نائیڈو نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے مکمل ہونے کے موقع پر منایا جانے والاعید الفطر کا تہوار خدا کے تیئں سچی عقیدت، خیرات اور شکر گزاری کا تہوار ہے
انہوں نے کہا ’’عیدالفطر کے مقدس موقع پر اپنے ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ تہوار سخاوت کے جذبے کو تقویت دے گا اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا اور ان کو دوستی، بھائی چارے، محبت اور باہمی احترام کے دھاگے سے جوڑے گا ۔ میری خواہش ہے کہ عیدالفطر کے اس تہوار سے جڑے مقدس اور عظیم اصول ہماری زندگیوں میں امن، ہم آہنگی اور خوشی لائیں۔''
مزید پڑھیں:
وزیر اعظم نریندر مودی نے اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے اور لوگوں میں بھائی چارہ اور اتحاد کے جذبہ کی توسیع کی خواہش کی ہے۔ اس موقع پر یوروپ کا دورہ کررہے ہیں مودی نے ٹوئٹر پر عید کے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ عیدالفطر کی مبارکباد، میں خواہش کرتا ہوں اس مقدس موقع پر ہمارے معاشرہ میں اتحاد اور بھائی چارہ کے جذبہ میں اضافہ ہوگا۔ لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں۔ Eid al-Fitr 2022 PM Modi, President Kovind and Others Extend Eid Greetings
مقدس رمضان کا مہینہ مکمل ہونے کے بعد عیدکا تہوار منگل کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ "عیدالفطر پر نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع ہمارے معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو بڑھائے۔ سب کو اچھی صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔"
(یو این آئی)