ETV Bharat / state

گلوبل ویکیسن الائنس 'گاوی' کو 15 ملین امریکی ڈالر کی مدد

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 1:29 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران چیلنجنگ وقت میں ہندوستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ ویکسین بنانے والے اتحاد ’گاوی‘ کو ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر کی مدد دے گا۔

گلوبل ویکیسن الائنس 'گاوی' کو 15 ملین امریکی ڈالر کی مدد
گلوبل ویکیسن الائنس 'گاوی' کو 15 ملین امریکی ڈالر کی مدد

وزیراعظم مودی نے ورچوئل گلوبل ویکسین چوٹی میٹنگ 2020 سے خطاب کرتےہوئے آج کہا کہ اس چیلنجنگ وقت میں ہندوستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے۔ میٹنگ کا انعقاد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کیا تھا اور اس میں 50 ممالک کے صنعت کاروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شہری، سماجی، مختلف حکومتوں کے وزرا، قومی صدور اور دنیا کے بڑے لیڈروں نے حصہ لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان گاوی کو ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر کی رقم دے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب میں دنیا کو ایک کنبہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس وبا کے دوران ہندوستان نے اسے اہمیت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی ادویات کی 120 سے بھی زیادہ ممالک میں سپلائی کی ہے اور ساتھ ہی اپنی بڑی آبادی کی ضرورتوں کو بھی پورا کیا ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ کووڈ۔ 19 نے ایک طرح سے عالمی تعاون کی سرحدوں کا اجاگر کیا ہے اور حال کی تاریخ میں پہلی بار انسانیت کو ایک مشترکہ دشمن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گاوی کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک عالمی اتحاد ہی نہیں ہے بلکہ دنیا کی یکجہتی کی بھی علامت ہے۔ یہ یاد دلاتا ہے کہ دوسروں کی مدد کرکے ہم اپنی بھی مدد کرسکتےہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان گاوی کے کام اور اہمیت کو پہنچانتا ہے اور اس لئے اس نے اسے ویکسین کے لئے رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاوی ہندوستان کی حمایت صرف مالی نقطہ نظر تک محدود نہیں ہے بلکہ ہندوستان میں بڑی مقدار میں ڈیمانڈ کے دوران ویکسین کی عالمی قیمت میں بھی کمی آتی ہے۔

انہوں نے دہرایا کہ ہندوستان معیاری اور کفایتی ویکسین بنانے کی اپنی صلاحیت کے زور پر دنیا کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہندوستان کے پاس تجربہ اور سائنسی تحقیق کے شعبے میں صلاحیت بھی ہے۔ ہندوستان عالمی صحت کوششوں میں تعاون کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی وہ مل کر چلنے کے جذبے میں بھی یقین رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.