ETV Bharat / state

'مودی کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے، فوجیوں کی نہیں' - راہل کی مودی پر تنقید

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم کے لیے جہاز خریدے جانے کے حوالہ سے نریندر مودی پر نکتہ چینی کی۔ راہل نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے، فوجیوں کی نہیں۔

PM Modi only cares about his image not soldiers
'مودی کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے، فوجیوں کی نہیں'
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 12:31 PM IST

لداخ سرحد پر چین اور بھارت کے مابین تنازع پر راہل گاندھی گزشتہ کئی مہینوں سے نریندر مودی پر تنقید کررہے ہیں۔

کیرالہ کے وائناڈ کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا ہے کہ 'ٹرک کے اندر بیٹھے کچھ فوجی آپس میں بات کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ’انہیں نان بلٹ پروف گاڑی میں بھیج کر ہماری زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے'۔

راہل گاندھی نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ 'ہمارے فوجیوں کو نان بلٹ پروف ٹرکوں میں شہید ہونے کے لیے بھیجا جارہا ہے اور ہمارے وزیر اعظم کے لیے 8400 کروڑ روپے کے ہوائی جہاز! کیا یہ انصاف ہے؟'

راہل نے جمعرات کو بھی جہاز خریدی معاملہ پر وزیر اعظم پر تنقید کی تھی کہ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے لیے 8400 کروڑ کا طیارہ خریدا۔ اتنے میں سیاچن-لداخ بارڈر پر تعینات ہمارے فوجی جوانوں کے لیے کتنا کچھ خریدا جاسکتا تھا ۔ گرم لباس: 30،00،000 ، جیکٹس ، دستانے: 60،00،000 ،جوتے: 67،20،000 آکسیجن سلنڈر: 16،80،000۔

وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے نہ کہ فوجیوں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.