ETV Bharat / state

سونیا گاندھی کی سالگرہ پر مختلف رہنماوں کی مبارک باد

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی آج 78 ویں سالگرہ ہے۔ وزیراعظم مودی سمیت ملک کے مختلف رہنماوں نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ Greatings to Sonia Gandhi on her 78th birthday

Greatings to Sonia Gandhi on her 78th birthday

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 2:18 PM IST

دہلی: ملک بھر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے آج سونیا گاندھی کی 78 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ دار الحکومت دہلی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں پارٹی کارکنوں اور رہنماوں نے سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کو کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ "سونیا گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات۔ انہیں لمبی اور صحت مند زندگی نصیب ہو۔"

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی سونیا گاندھی کو 78 ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کیا ہے۔ کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "تمام کانگریس کارکنوں کی طرف سے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو آج ان کی سالگرہ پر مبارکباد۔" کھرگے نے کہا کہ "ملک اور پارٹی کے تئیں ان کی جرات مندانہ اور باوقار شراکت ہر ایک کے لیے متاثر کن ہے۔ ہم سب ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش کرتے ہیں۔"

  • सभी कांग्रेस कार्यकर्ताओं की ओर से कांग्रेस संसदीय दल की चेयरपर्सन व पूर्व कांग्रेस अध्यक्ष, श्रीमती सोनिया गाँधी जी को आज उनके जन्मदिन की हार्दिक शुभकामनाएँ।

    देश व पार्टी के प्रति उनका साहसी व गरिमापूर्ण योगदान सभी के लिए प्रेरणादायी है।

    उनके उत्तम स्वास्थ्य व दीर्घायु जीवन… pic.twitter.com/iWEfEw7Nvt

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) December 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ "سونیا گاندھی جی کو ان کے یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ان کی اچھی صحت اور خوشی کی خواہش کرتا ہوں۔" کیجریوال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "سونیا گاندھی جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کی خواہش کرتے ہیں۔"

  • Heartiest birthday wishes to Smt. Sonia Gandhi Ji on her birthday. Wishing her good health and happiness.

    — Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) December 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • Birthday greetings to Smt. Sonia Gandhi ji. Wishing her good health and a long life.

    — Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) December 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں دوسری جانب کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی سالگرہ کی تقریب تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹر س گاندھی بھون میں شاندار پیمانہ پر منعقد کی گئی۔ پی سی سی کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام میں وزیراعلی و پی سی سی صدر ریونت ریڈی مہمان خصوصی تھے۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا، وزراء، پارٹی لیڈران اور کارکنوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ سونیا گاندھی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر پی سی سی کے سابق صدر ہنمنت راؤ نے وزیراعلی کے ساتھ 78 کلو وزنی کیک کاٹا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ 8 میں سے دو ضمانتیں سونیا گاندھی کی سالگرہ کے دن سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ سونیا گاندھی کی سالگرہ تلنگانہ کے عوام کیلئے تہوار کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا۔ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کا خواب 60 سال پرانا تھا جس کو پورا کرنے کا سہرا سونیا گاندھی کے سرجاتا ہے۔ اس کیلئے انہوں نے کئی رکاوٹوں کا بھی سامنا کیا۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ وہ پارٹی کے کارکنوں کی محنت سے ریاست میں وزیراعلی بن پائے۔کانگریس کے کارکنوں نے دس سال تک کئی مشکلات کا سامنا کیا،کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایم مودی اور سونیا گاندھی کی پارلیمنٹ میں ملاقات

تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ سونیا گاندھی کا نام تلنگانہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھاجائے گا کیونکہ انہوں نے تلنگانہ کوریاست کا درجہ کی خواہش کو پورا کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے چار کروڑ عوام کی طرف سے وہ انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.