مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ 'چندریان 2 کے چاند کے مدار میں داخل ہونے پر ٹیم اسرو کو مبارکباد۔ اس کامیابی کے لئے نیک خواہشات۔'
خیال رہے کہ چندریان 2 آج پہلا قمری مدار میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اسے بھارتی خلائی تحقیقی ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن (اسرو) کی سب سی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
سائنسدانوں نے صبح 8:30 سے 9:30 کے درمیان چندریان2 کو چاند کی پہلی مدار ایل بی این 1میں داخل کرادیا۔ایسرو چیف کے کے سیوان آج 11 بجے میڈیا سے خطاب کیا۔اس دوران وہ چندریان 2 کے لونر آربٹ انسرشن میں داخل ہونے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
چندریان 2 اگلے 24 گھنٹے تک اس مدار کے چکر لگائے گا۔اس میں داخل ہونے کے بعد چندریان 2 کی رفتار کو 10.98 کلومیٹر فی سکینڈ سے کم کر کے 1.98 کلومیٹر فی سکینڈ کردیا گیا ہے۔
چندریان 2 نے چاند کے پہلے مدار پر قدم رکھاچندریان 2 نے چاند کے پہلے مدار پر قدم رکھااطلاعات کے مطابق ایک ستمبر کو چاند پر چاندریان 2 کو اتارا جائے گا۔اس سے پہلے وہ دیگر چار مداروں کے بھی چکر لگائے گا۔21 اگست کی دوپہر تک ایل بی این 2 میں چندریان 2 کے داخل ہونے کے امکان ہیں۔وہیں الگ مدار ایل بی این 3 میں 28 اگست کی صبح چندریان 2 داخل ہوسکتا ہے۔
وہیں چندریان 2 ایل بی این 4 اور ایل بی این 5 میں30 اگست اور ستمبر کو پہنچے گا۔