ETV Bharat / state

وزیراعظم کا کرنول سڑک حادثہ پراظہارِ افسوس - حادثہ میں 14افراد ہلاک

وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ” کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ پر مجھے صدمہ ہوا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدریاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اپنے عزیزوں سے محروم ہوگئے ہیں“۔

کرنول سڑک حادثہ
کرنول سڑک حادثہ
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 2:38 PM IST

وزیراعظم مودی نے آندھرپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

کرنول سڑک حادثہ
کرنول سڑک حادثہ

وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ” کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ پر مجھے صدمہ ہوا ہے۔ اس صدمہ کی گھڑی میں میری ہمدریاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اپنے عزیزوں سے محروم ہوگئے ہیں“۔

کرنول میں بھیانک سڑک حادثہ، 14 افراد ہلاک

آندھراپردیش کے کرنول چتور سرحد پر مدن پلی سے درگاہ اجمیر شریف زیارت کیلئے جا رہے لوگوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس خطرناک حادثہ میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 8 خواتین، پانچ مرد اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ دیگر چار بچے شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کے لئے کرنول کے جی جی ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں ایک لڑکے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین کے پرخچے اڑ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.