ETV Bharat / state

PM Modi Meets Sonia Gandhi پی ایم مودی اور سونیا گاندھی کی پارلیمنٹ میں ملاقات

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعرات سے شروع ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایوان کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی نے سونیا سے ان کی خیریت دریافت کی۔ دو دن پہلے جس طیارہ سے سونیا گاندھی بنگلور جارہی تھیں، اس کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ سونیا گاندھی نے مانسون اجلاس کے دوران منی پور کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا۔

پی ایم مودی اور سونیا گاندھی کی پارلیمنٹ میں ملاقات

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 5:03 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ منی پور کی صورتحال پر ایوان میں تبادلہ خیال کریں۔ لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے یہ اطلاع دی۔ چودھری کے مطابق سونیا گاندھی نے مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا کے اندر وزیر اعظم مودی سے مختصر بات چیت کے دوران یہ مطالبہ کیا۔ پی ایم مودی نے بھوپال میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بارے میں سونیا گاندھی سے بھی بات کی۔

ایوان کی میٹنگ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل مودی ایوان میں حکمراں اور اپوزیشن ارکان کی گیلری میں گئے اور قائدین کا استقبال کیا۔ جب وہ اپوزیشن کی گیلری کے قریب پہنچے تو انہوں نے سونیا گاندھی سے مختصر گفتگو کی۔ لیڈر عام طور پر پارلیمنٹ کے اجلاس کے پہلے دن ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔ چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کے دوران سونیا گاندھی نے زور دیا کہ منی پور میں تشدد کے موضوع پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔

منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کرائے جانے کے واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ واقعہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک ہے اور اس نے پورے ملک کو شرمندہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور واقعے کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا، پی ایم مودی

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اہل وطن کو یقین دلایا کہ اس معاملے میں قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا اور قانون ایک کے بعد ایک قدم پر سختی سے عمل کرے گا۔ انہوں نے کہا، 'منی پور کی بیٹیوں کے ساتھ کیا ہوا ہے... اس کے مجرموں کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا'۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حکومت پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں 30 سے ​​زیادہ بلوں کو پاس کرانے کی کوشش کر رہی ہے جو 11 اگست تک چلے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.