ETV Bharat / state

International Yoga Day: عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کا قوم سے خطاب - یوگ فار ویلنس

وزیر اعظم نے کہا کہ 'آج یوگا ڈے کے موقع پر میری خواہش ہے کہ ہر ملک، ہر معاشرہ اور ہر فرد صحتمند رہے۔ آئیے سب مل کر ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔'

عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 9:20 AM IST

ساتویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے خطاب کے دوران کہا کہ 'دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک اور بھارت میں بڑے پروگراموں کا اہتمام نہیں کیا جارہا ہے، لیکن یوگا کی طرف لوگوں کا جوش کم نہیں ہوا ہے۔'

عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

وزیر اعظم نے کہا کہ 'آج جب پوری دنیا کورونا وبا کا مقابلہ کررہی ہے، تو یوگا امید کی کرن بنی ہوئی ہے۔' وزیر اعظم نے کہا کہ 'کورونا کے باوجود اس سال یوگا ڈے کا موضوع 'یوگ فار ویل بیئنگ' نے کروڑوں لوگوں میں یوگا کے جوش کو مزید بڑھایا ہے۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ 'آج یوگا ڈے کے موقع پر میری خواہش ہے کہ ہر ملک، ہر معاشرہ اور ہر فرد صحتمند رہے۔ آئیے سب مل کر ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ 'یوگا سے محبت میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں یوگا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں 21 جون کو یوم یوگا منایا جائے گا

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 'عظیم تامل سنت سری ترو ولوار جی نے کہا کہ اگر کوئی بیماری ہے تو اس کی جڑ تک جاو، معلوم کرو کہ اس مرض کی کیا وجہ ہے، پھر اس کا علاج شروع کرو۔ یوگا بھی یہی راستہ دکھاتا ہے۔'

اس برس انٹرنیشنل یوگا ڈے 2021 (International Yoga Day 2021 Theme) کا موضوع 'یوگا فار ویل بیئنگ' (Yoga for Well Being)' ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.