ETV Bharat / state

پی ایم جن من کا مقصد ہر قبائلی کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانا، مودی - قبائلی کو سرکاری اسکیموں

pm janman yojana مودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پردھان منتری آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جن من) کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین ( پی ایم اے وائی- جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پی ایم جن من کے مستفیدین سے بھی بات چیت کی۔

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 7:23 PM IST

Updated : Jan 15, 2024, 8:07 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت ایسے لوگوں تک پہنچ رہی ہے جن کی کبھی پرواہ نہیں کی گئی اور اسی سلسلے کے تحت ’پی ایم-جن من‘ مہم کا مقصد قبائلی برادری کے ہر فرد کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانا ہے۔

مودی نے پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پردھان منتری آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جن من) کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین ( پی ایم اے وائی- جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پی ایم جن من کے مستفیدین سے بھی بات چیت کی۔

استفادہ کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پکے مکانات کی تعمیر کے لیے ان کے بینک کھاتوں میں رقوم کی منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ایک طرف ایودھیا میں دیوالی منائی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف ایک لاکھ لوگ پسماندہ قبائلی برادری بھی دیوالی منا رہی ہے۔

پچھلے دس سالوں میں غریبوں کے لیے چار کروڑ مستقل مکانات کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا ’’ پی ایم-جن من ​​مہا ابھیان کا مقصد قبائلی برادری کے ہر فرد کو سرکاری اسکیموں کے ذریعے فائدہ پہنچانا ہے۔ دو ماہ کے اندر،پی ایم جن من میگا مہم نے ایسے نتائج حاصل کیے ہیں جن کا دوسرے صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔ برسا منڈا کے یوم پیدائش پر پی ایم-جن من ​​کے افتتاح کے دوران درپیش چیلنجوں کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ملک کے دور درازاور سرحدی علاقوں، جو قبائلی برادریوں کے گھر ہیں، تک فوائد پہنچانے میں درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ایسے علاقوں میں آلودہ پانی، بجلی کی عدم رسائی، گیس کنکشن اور سڑکوں اور کنکٹی وٹی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

جن من یوجنا کے نام پر، وزیر اعظم نے کہا ’’جن‘‘ کا مطلب ہے لوگ اور ’’من‘‘ کا مطلب ہے ان کی ’’من کی بات‘‘ یا ان کی اندرونی آواز۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قبائلی برادریوں کی تمام خواہشات اب پوری ہوں گی کیونکہ حکومت پی ایم-جن من ​​میگا مہم پر 23,000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

یو این آئی۔

Last Updated : Jan 15, 2024, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.