ETV Bharat / state

Kharge Slams PM Modi وزیر اعظم خواتین کے احترام پر لیکچر دیتے ہیں لیکن ان کو ہراساں کرنے والوں کو تحفظ دیتے ہیں، کھڑگے

کانگریس نے احتجاجی پہلوانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی لال قلعہ سے خواتین کی عزت و احترام کی بات کرتے ہیں لیکن آج خواتین پہلوان سڑکوں پر ہیں تو وہ خاموش ہیں اور ان کی حکومت ملزم کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ Kharge on wrestlers protest

author img

By

Published : May 31, 2023, 8:57 AM IST

کانگریس نے احتجاجی پہلوانوں کی حمایت
کانگریس نے احتجاجی پہلوانوں کی حمایت

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے خواتین کے احترام پر طویل لیکچر دیتے ہیں اور پھر بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام لگانے والوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بیٹیاں کہہ رہی ہیں کہ "پولیس اور نظام" اب پاک نہیں رہے، سب نے دیکھا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ مودی جی لال قلعہ سے خواتین کے احترام پر طویل لیکچر دیتے ہیں، لیکن جنسی استحصال کے ملزم کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر ضد کیا ہے، اس معاملے میں اڑیل رویہ کیوں ہے۔ بیٹیوں کو انصاف کیوں نہیں ملتا؟ صرف بیٹیوں کو ہی کٹہرے میں کیوں کھڑا کیا گیا؟ کیوں ان کو گنگا میں تمغہ بہانے پر مجبور کیا گیا؟ مجرم کو بچاؤ، بیٹی کو نہیں بچاؤ۔ اس واقعے نے ملک کے وقار کو ٹھیس پہنچائی۔

کھڑگے نے مودی حکومت پر اس وقت نکتہ چینی کی جب بہت سے احتجاجی پہلوانوں کو اتوار کو جنتر منتر پر ان کے احتجاجی مقام سے پولس نے زبردستی ہٹا دیا۔ اس دوران پہلوانوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی نئی عمارت کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرنتے نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہوگیا ہے کہ پوری حکومت برج بھوشن شرن سنگھ کے سامنے جھک رہی ہے؟ برج بھوشن کے بارے میں پی ایم مودی اور امیت شاہ کو ایسا کیا سحر ہے کہ خود پی ایم مودی اس کی حفاظت کرتے ہیں؟ اس کے خلاف پاکسو ایکٹ سمیت سنگین الزامات ہیں۔ وہ (وزیراعظم) لال قلعہ سے خواتین کے احترام کی بات کرتے ہیں اور ملزم کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہ بیٹی مخالف حکومت ہے۔ شرینتے نے پہلوانوں سے یہ بھی اپیل کی کہ ان کے تمغے ان کی محنت سے کمائے گئے انعام اور ملک کا فخر ہیں اور انہیں گنگا میں نہیں پھینکنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: Wrestlers Protest پہلوان ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کے خلاف ایف آئی آر درج
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساکشی ملک کی واحد خاتون ہیں جنہوں نے اولمپکس میں ریسلنگ میں تمغہ جیتا ہے۔ 18 اگست 2016 کو ساکشی نے پورے ملک اور ترنگے کی شان بلند کی تھی۔ آج وہ گنگا کے گھاٹ پر بیٹھی ہیں۔ اگر حکومت کی روح نہیں مری، وزیراعظم ڈکٹیٹر نہیں بنے... تو یہ کیا ہے؟" انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بیٹیوں کو مارا پیٹا گیا، ان پر لاٹھی چارج کیا گیا، بوٹوں تلے روندا گیا۔ اسمرتی ایرانی اگلے دن کہتی ہیں کہ خواتین کی طاقت کے 9 سال مکمل ہوئے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی خواتین کے عزت پر حملہ ہوا ہے تو قیمت چکانی پڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.