مسٹر مودی نے اتوار کو ٹویٹر پر لکھا 'ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی جی کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد۔ جوشی جی نے سیاست، پارلیمنٹ اور ایک وزیر کے طور پر اپنی طویل مدت کے دوران ملک میں قابل ذکر کردار ادا کیا۔ وہ قومی مفادات کی حفاظت کرنے اور قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے معاملے میں پرعزم رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا 'میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے کئی برسوں تک ڈاکٹر جوشی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔'
مزید پڑھیں: مہاتما گاندھی کے مجسمے کی بے حرمتی
میری طرح بہت سے کارکنوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ پارٹی کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار انتہائی قابل قدر ہے۔ میں ڈاکٹر جوشی کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا گوہوں۔'
واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کی پیدائش پانچ جنوری 1934 کو اترپردیش کے نینی تال (اب اتراکھنڈ) میں ہوئی تھی۔