ETV Bharat / state

پلازمہ تھیراپی : اگر وقت پر استعمال کی گئی تو موثر ثابت ہوگی

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے مریض کو وینٹیلیٹر کی ضرورت سے پہلے اگر پلازمہ دیا گیا تو پلازمہ تھیراپی موثر ثابت ہوگی۔

دہلی
دہلی
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 9:01 PM IST

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ مریضوں پر پلازہ تھیراپی کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ پلازمہ تھیراپی سے علاج ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا 'ڈاکٹر گلیریا کا کہنا ہے کہ انفیکشن کے اعلی درجے کے مرحلے کے بعد یہ کارگر نہیں ہے۔ اگر مریض کے وینٹیلیٹر پر پہنچنے سے پہلے پلازمہ دیا جائے تو یہ تھیراپی موثر ثابت ہو سکتی ہے'۔

انہوں نے کہا 'جمعہ کے روز نئی دہلی میں کووڈ-19 کے کل 1،299 نئے معاملات درج کیے گئے جس کی بعد مثبت کیسز کی تعداد 10 ہزار 348 ہوگئی ہے'۔

دہلی کے پشچم وہار میں 12 سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کے واقعہ پر جین نے کہا 'یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے'۔

یہ بھی پڑھیے
ایک دن میں پہلی بارریکارڈ 62 ہزار سےزائد نئےمریض

جین نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ کی حالت کے بارے میں بھی بات کی جس میں مبینہ طور پر پھٹی ہوئی چھت اور لیک ایج کی پریشانی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.