اسی سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے نائب وزیراعلیٰ منیش سسوڈیا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس مہم کے زریعے ہر کسی کو ہفتےکی صبح 10 بجے اپنے گھروں میں جانچ کرنا ہے کہ ان کے گھروں میں ڈینگو کا کوئی مچھر تو نہیں پل رہا ہے۔'
اروند کیجریوال آج صبح نئی دہلی میں اپنے اسمبلی حلقے کا دورہ کرتے ہوئے ترینگر گئے اور اس کے بعد براری میں لوگوں کے گھروں میں جا کر یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ انہوں نے اپنے مکان کی جانچ کی ہے یا نہیں۔
وہیں نائب وزیراعلیٰ منیش سسوڈیا بھی اپنے اسمبلی حلقے کے مختلف مقامات پر گئے اور پانڈونگر میں لوگوں کے گھروں میں جانچ کرتے ہوئے ان سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی اور اس کے بعد وہاں سے میور وہار کے لیے روانہ ہوگئے۔
دہلی حکومت نے اس مہم کے موقع پر آر ڈبلیو کی دو باڈیز کے ساتھ ایم او یو پر بھی دستخط کیا جبکہ دوسری جانب حزب اختلاف بی جے پی، حکومت کے ارادے پر سوال اٹھا رہی ہے۔ اس بارے میں سوالات پوچھے جانے پر منیش سسوڈیا نے کہا کہ 'ہم حکومت میں ہیں اور بی جے پی اپوزیشن میں، اس کا کام سوالات اٹھانا ہے۔ ہمارا کام کرنا ہے اور ہم کام کر رہے ہیں۔'