ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 15 ویں روز بھی اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل 15 ویں روز بھی جاری ہے اور ڈیزل کی قیمت میں تیز اضافے کی وجہ سے ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں فرق ایک روپے سے بھی کم رہ گیا ہے۔

petrol and diesel prices rise for 15th day in a row
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 15 ویں روز بھی اضافہ
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 1:14 PM IST

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہوگئی، جو یکم نومبر سنہ 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے اضافے کے ساتھ یہ ایندھن ریکارڈ فی لیٹر 78.27 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

petrol, diesel prices go up for 15th day
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 15 ویں روز بھی اضافہ

ملک میں 7 جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 15 دنوں میں دہلی میں پٹرول 7.97 روپے یعنی 11.18 فیصد اور ڈیزل میں 8.88 روپے یعنی 12.80 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔

کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافہ کے ساتھ 80.95 روپے، ممبئی میں 34 پیسے اضافہ کے ساتھ 86.04 روپے اور چنئی میں 31 پیسے اضافے کے ساتھ 82.58 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

petrol and diesel prices rise for 15th day in a row
قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول اور ڈیزل میں ایک روپے کا فرق

ڈیزل 54 پیسے اضافہ سے کولکاتہ میں 73.61 روپے، ممبئی میں 58 پیسے، 76.69 روپے اور چنئی میں 51 پیسے اضافے سے 75.80 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

شہر ----------------- پٹرول -------------------------- ڈیزل

دہلی ------------- 79.23 (+0.35) -------- 78.27 (+0.60)

کولکتہ ------------ 80.95 (+0.33) ------- 73.61 (+0.54)

ممبئی ------------ 86.04 (+0.34) ------- 76.69 (+0.58)

چنئی ------------- 82.58 (+0.31) ------- 75.80 (+0.51)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.