لاک ڈاؤن کے دوران نجی اور غیرمالیاتی اسکولوں کی طرف سے فیس نہ لینے کے لیے ہدایت نامہ جاری کے مطالبہ میں ایک پٹیشن دہلی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ یہ پٹیشن وکیل امت ساہنی نے دائر کی ہے۔
پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہلی حکومت نجی اسکولوں کو خاطر خواہ فنڈز مہیا کرے تاکہ یہ اسکول اپنے عملے کو تنخواہ دے سکیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کچھ ریاستی حکومتوں نے نجی اسکولوں کو یہاں ہدایت جاری کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ان سے اسکولوں کی فیسیں جمع کرنے پر مجبور نہ کریں۔ لیکن دہلی حکومت نے ایسی کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا ہے۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران مالی سرگرمیوں سست ہونے کی وجہ سے طلبا کے والدین اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔ ایسے میں وہ اسکول کی فیس کہاں سے ادا کر پائیں گے۔
پٹیشنمیں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر والدین غیر منظم شعبوں سے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز کلاس روم میں چلنے والے کلاس کی کمی کو پورا نہیں کرسکتے ہیں۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک نجی اسکول مکمل طور پر نہیں کھل جاتے اس وقت تک طلبا کے والدین سے فیس نہیں لیں۔ ساتھ ہی درخواست میں دہلی حکومت اور تعلیم کے نظامت کو فریق بنایا گیا ہے