ETV Bharat / state

بھوک کی شدت سے پریشان مزدور مسلسل نقل مکانی پر مجبور

ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے محنت مزدوری کرنے والے افراد کی نقل مکانی کا دور مسلسل جاری ہے۔

مزدور مسلسل نقل مکانی پر مجبور
مزدور مسلسل نقل مکانی پر مجبور
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 10:21 PM IST

حالانکہ مرکزی حکومت کی جانب سے بار بار لوگوں کو وہیں ٹھہرنے کو کہا جا رہا ہے لیکن اس کے بعد بھی آنند وہار، غازی آباد، کشمیری گیٹ اور دیگر سرحدوں پر لوگوں کے جم غفیر کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

مزدور مسلسل نقل مکانی پر مجبور

اس تعلق سے دہلی حکومت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب دہلی حکومت تمام لوگوں کے لیے کھانے اور ان کے رہنے کا انتظام کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود لوگ مسلسل نکل مکانی کررہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایسے ہی کچھ لوگوں سے بات کی جو بلبھ گڑھ سے پیدل غازی آباد جا رہے تھے۔ قریب 70 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنے والے یہ افراد بھوک کی سختی برداشت نہیں کر پائے جس کی وجہ سے انہیں سفر کرنا پڑا.

ان لوگوں کا الزام ہے کہ وہ ڈی ٹی سی بس میں سفر کر رہے تھے لیکن بیچ راستے میں پولیس نے ان بسوں کو خالی کرا دیا گیا اور انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.