راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے خطرناک صورتحال کی وجہ سے سیکنڈ ویکینڈ کرفیو نافذ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹھنڈ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ درجہ حرارت چھ ڈگری سے بھی کم ہوگیا ہے، دن میں درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شام کے سوا سات بجے دہلی کا درجہ حررات 11 ڈگری کے قریب رہا، اس ٹھنڈ سے پریشان حال لوگ الاؤ جلاکر گرمی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کئی چوراہوں پر لوگ الاؤ جلاکر گرمی حاصل کرتے ہوئے نظر آئے۔
لوگوں کا کہان ہے کہ دہلی میں ویکینڈ کرفیو نافذ ہے، ٹھنڈ کا قہر جاری ہے، ایسے میں گھر میں رہ کر پریشان ہیں، اپنے دوستوں کے ساتھ وہ آگ جلاکر گرمی حاصل کررہے ہیں اور اس دوران اپنے دوستوں سے ہنسی مذاق بھی ہوجاتی ہے، گھر میں سونے اور رضائی کے اندر رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا ہے، اس لیے وہ آگ تاپ رہے ہیں۔
محمد راغب نے کہا کہ ٹھنڈ زیادہ ہے اوپر سے ویکنڈ کرفیو ہے خالی میں کیا کریں آگ تاپیں گے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے باہر گھومنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rain in Delhi: دہلی میں بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ
وہیں محمد جاوید نے بتایا کہ ٹھنڈ زیادہ ہے کہ آگ تاپنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے گھروں میں کمبل میں رہنے سے بہتر ہے دوستوں کے ساتھ رہیں اور باتیں کرلیں۔
واضح رہے کہ راجدھانی دہلی میں آج ٹھنڈ اور کہرے کی وجہ سے حد بصارت 500 سے بھی کم رہی ویکنڈ کرفیو ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم تھی لیکن جو بھی ایمرجنسی گاڑیاں چل رہی تھیں انہیں دن میں لائٹ جلاکر گاڑیاں چلانی پڑی۔