ETV Bharat / state

دہلی: ٹیکہ کاری مہم پر افواہوں کا غلبہ - کرونا وائرس

ایک جانب جہاں دہلی میں ویکسینیشن سینٹرز پر ٹیکے ختم ہونے اور ان پر تالا لگنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تو وہیں مسلم اکثریتی علاقوں میں قائم سینٹرز میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم نہیں ہورہا ہے کیوں کہ یہاں لوگ ویکسین لگانے سے اجتناب کر رہے ہیں۔

لوگوں میں کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹ کا خوف

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 7:46 PM IST

کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے حکومتی سطح پر ٹیکہ کاری مہم زور شور سے جاری ہے البتہ مسلم اکثریتی علاقوں میں ویکسینیشن کی اس مہم پر افواہوں کا غلبہ ہے۔

لوگوں میں کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹ کا خوف

دراصل دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کورونا ویکسین سے متعلق متعدد افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بنے ویکسینیشن سینٹرز پر ٹیکہ لگوانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دہلی میں اجمیری گیٹ پر واقع اینگلو عربک سینیئر سیکنڈری اسکول میں قائم سینٹر میں ٹیکہ لگوانے والوں کی تعداد ایک ہندسہ میں ہی سمٹ کر رہ گئی ہے جبکہ ڈاکٹرز اس سے متعلق عوام کو بیدار کرنے کے لیے آشا ملازمین کا سہارا لے رہے ہیں۔

وہیں علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ افواہوں کی وجہ سے لوگوں میں کورونا کے ٹیکہ کا ڈر بنا ہوا ہے اور رمضان المبارک کی وجہ سے بھی مسلمانوں نے ٹیکہ لگوانے میں تاخیر کی اب جب کہ رمضان کا مہینہ گزر گیا ہے تو سبھی کورونا کی ویکسین لگوانا چاہتے ہیں البتہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہیں ان کا راستہ روک رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.