الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ڈی پی کے سینیئر رہنما محمد اشرف میر نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ریاست جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کرائے جانے پر محمد اشرف میر نے الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی وجوہات کی بنا پر ریاست میں اسمبلی انتخابات نہیں کرائے جا رہے ہیں، جو جمہوریت کے لیے بالکل درست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں منتخب حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں۔
انتخابی مہم سے ایک جمہوری حکومت کے قیام سے ریاست کے لوگوں کو راحت دی جاسکتی ہے۔